ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی اسمبلی انتخابات میں 62.59فیصد ووٹنگ ہوئی

دہلی اسمبلی انتخابات میں 62.59فیصد ووٹنگ ہوئی

Mon, 10 Feb 2020 11:31:48    S.O. News Service

نئی دہلی،10/فروری (ایس او نیوز/یو این آئی) دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 8 فروری کو ہوئی ووٹنگ میں 62.59فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ نے اتوار کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ہفتہ کو ووٹنگ ختم ہونے کے بعد مسٹر سنگھ نے بتایا تھا کہ57.6فیصد ووٹروں نے اپنے ووٹ ڈالے ہیں لیکن انہوں نے کہا تھا کہ کئی پولنگ بوتھوں پر ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں اس لئے آخری اعدادوشمار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔سنگھ نے ووٹنگ کے آخری اعدادوشمار جاری کرنے میں ہوئی تاخیر کے لئے وزیراعلیٰ اروند کجری وال اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 13780پولنگ بوتھوں سے ای وی ایم مشینوں کا ڈاٹا اکٹھا کیا جارہا تھا اور اس بات کا بھی خیال رکھنا تھا کہ اعدادوشمار میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ رہ جائے۔


Share: